Loading Now

حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوۓ خاموشی اہم ہے، میں ابھی ریسٹ کر رہا ہوں، شیخ رشید​

حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوۓ خاموشی اہم ہے، میں ابھی ریسٹ کر رہا ہوں، شیخ رشید​

ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوۓ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حالات کی مناسبت سے میرے لیے خاموشی زیادہ ضروری ہے۔ میں نے تسلیم کر لیا ہے کہ میں الیکشن میں ہار چکا ہوں، جو جیتے ہیں ان سے پوچھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف 19 کیسز ہیں، انشاء اللہ بہتری ہو گی۔ حوصلے، صبر، استحکام اور خاموشی سے ان سارے معاملات کو ڈیل کروں گا۔

ججز کے خط لکھنے کے معاملہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 6 خطوط کا معاملہ سنجیدہ ہے۔ ججز ان خطوط کو خود بہتر بحث میں لا رہے ہیں، یہ انتہائ سیریس معاملہ ہے۔

مزید شیخ رشید نے کہا کہ مجھے کوئ علم نہیں حکومت کیا کر رہی ہے۔ نہ اخبار پڑھا، نہ ٹی وی دیکھا اور نہ ٹویٹ کیا۔ میں آرام کر رہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ۔

Post Comment

YOU MAY HAVE MISSED