Loading Now

پورے بھارت میں مولانا فضل الرحمن کی تقریر کے چرچے وجہ جانیے؟

Moulana Fazlur Rehman

پورے بھارت میں مولانا فضل الرحمن کی تقریر کے چرچے وجہ جانیے؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سربراہ جمیعت علماء مولانا فضل الرحمٰن نے پچھلے روز قومی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔ جس کا پورے بھارت میں خوب ذکر ہو رہا ہے بھارتی میڈیا اسے پاکستان کے شکست اور انڈیا کی جیت کہہ رہا ہے۔

انڈیا ٹی وی نیوز، انڈیا ٹوڈے، آؤٹ لک انڈیا،این ڈی ٹی وی، اور ہندوستان ٹائمز سمیت کئی بھارتی میڈیا چینلز نے اپنی رپورٹس میں فضل الرحمن کی کی گئی قومی اسمبلی میں تقریر کے ایک خاص حصے کو نمایاں کیا ہے۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ “جو قوم جمود کا شکار ہو جاتی ہیں وہ ترقی نہیں کرتی بلکہ گر جاتی ہیں، ہمارے ساتھ آزاد ہوا بھارت سپر پاور کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم بھیک مانگ رہے ہیں۔”

بھارتی میڈیا کے ہر ادارے نے اس خبر کو تہلکہ خیز خبر بنا کر پیش کیا۔ بھارتی میڈیا پیش کی گئی سرخیاں سب ایک جیسی تھیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ “بھارت سوپر پاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم بھیک مانگ رہے ہیں۔”

پاک فوج پر تنقید:

بھارتی ذرائع ابلاغ نے مولانا فضل الرحمان کے نئی حکومت کے بننے میں دھاندلی اور پاک فوج کے ملوث ہونے کے متعلق بیان کو بھی نمایاں کر کے پیش کیا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ معلومات بھی ہے کہ اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئی ہیں۔ایسی پارلیمنٹ عوام کے نمائندے کیسے ہو سکتے ہیں؟

مزید انہوں نے کہا کہ ‘دیوار کے پیچھے سے جو قوتیں ہمیں کنٹرول کرتی ہیں فیصلے وہ کریں اور منہ ہمارا کالا ہو، یہ کیسی سیاست ہے، پھر ایسی پارلیمنٹ کے رکنیت پر فخر بھی کیا جاتا ہے۔’

مولانا فضل الرحمان مزید کہا کہ اس ملک میں محلاتی سازشوں سے حکومتیں بنتی اور ٹوٹتی رہی ہیں۔ بہت جہدوجہد کے بعد عوام کو ووٹ کا حق ملا اور اب ووٹ کی توہین کی جارہی ہے ۔

Post Comment

YOU MAY HAVE MISSED