Loading Now

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورہ کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

Ibrahim Raisy

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورہ کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 3 روزہ دورہ کے لیے ابراہیم رئیسی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر پاکستان پہنچ گئے، الیکشنز کے بعد یہ کسی بھی دوسرے ملک کے صدر کا پاکستان میں یہ پہلا دورہ ہے۔ ایرانی صدر 22 اپریل سے 24 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ابراہیم رئیسی کے ہمراہ ان کی بیوی اور اونچے درجے کا وفد بھی ہے، جس میں کابینہ کے دیگر ارکان، وزیرخارجہ کس علاوہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی ہے۔ایرانی صدر دورے ک دوران پاکستانی صدر، چیئر مین سینٹ اور قومی اسمبلی کے سپیکر سے بھی ملاقات کریں گے، کراچی اور لاہور کا بھی دورہ کریں گے اور صوبائی قیادت سے بھی ملیں گے۔

دونوں ممالک پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، تجارت، رابطس، توانائی زراعت اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا مدعہ زیر بحث ہو گا۔کچھ دن قبل دفتر خارجہ نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ ایران کے صدر عالمی اور علاقائی پیش رفت اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون پر بات کریں گے۔

Post Comment

YOU MAY HAVE MISSED